بنگلورو31؍اگست(ایس او نیوز)ٹیچرس ویلفیر فنڈ کی جانب سے بی ای ،ایم بی بی ایس اور ڈپلوما جیسے کورسوں میں زیر تعلیم اساتذہ وریٹائرڈ اساتذہ کے بچوں کو مالی امداد فراہم کرنے کیلئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ 2015-16 کے دوران منعقدہ ایس ایس ایل سی ، پی یو سی سال دوم اور ڈگری کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ کورسوں کے سال اول میں 60 فیصد سے زائد مارکس حاصل کرنے والے عرضیاں داخل کرسکتے ہیں۔ میرٹ کی بنیاد پر اسکالر شپ جاری کی جائے گی۔مقررہ عرضی فارم محکمۂ تعلیمات کے ویب سائٹwww.schooleducation.kar.nic.inسے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں ۔ پر شدہ عرضیاں جمع کرنے کی آخری تاریخ 31؍ اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔